Saturday, 21 September 2024


صارفین کے مطالبے پرواٹس ایپ میں بڑی تبدیلی

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ بہت جلد آپ اس میں دس کی جگہ بیک وقت 30 تصاویر کو شیئر کرسکیں گے۔

جی ہاں واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں یہ اضافہ موجود ہے جس کے ذریعے ایک وقت میں لوگ زیادہ سے زیادہ 30 تصاویر شیئر کرسکیں گے۔

یہ اضافہ ان لوگوں کو بہت پسند آئے گا جو اپنے دوستوں اور پیاروں سے اکثر تصاویر شیئر کرتے ہیں مگر کئی بار انہیں کسی تقریب کی فوٹوز شیئر کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔

اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جارہا تھا۔

اسی طرح واٹس ایپ میں اب جی آئی ایف تصاویر سرچ کرنے کا فیچر بھی بیٹا ورژن میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس وقت واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ صارفین جی آئی ایف تصاویر بھیج اور موصول کرسکتے ہیں مگر اس صورت میں جب وہ ان کی ڈیوائس میں اسٹور ہو۔

مگر اب واٹس ایپ میں جی آئی ایف سرچ کو براہ راست ایپ سے منسلک کردیا جائے گا جس پر کلک کرتے ہی آپ کے سامنے مختلف اینیمیٹڈ تصاویر کا ڈھیر لگ جائے گا یا اپنی مرضی سے سرچ کرسکیں گے۔

ابھی یہ دونوں فیچرز واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں ہے اور جلد عام صارفین کو بھی دستیاب ہوں گے

 

Share this article

Leave a comment