Friday, 20 September 2024


پیسے لیکر جعلی شناختی بنا نے والا گرفتار

 

ایمز ٹی وی(کراچی) لانڈھی میں پولیس نے نادرا کے دفتر پر چھاپہ مار جعلی ملازم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایک اور عالمی اعزاز نے مودی حکومت کا منہ کالا کر دیا ’’ائیر انڈیا ‘‘ دنیا کی تیسری بدترین فضائی سروس قرار

شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے نادرا آفس سے عابدنامی جعلی نادرا ملازم کو گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ملزم کے قبضے سے شناختی کارڈ اور حساس نوعیت کے کاغذات بھی برآمد کر لئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ ملزم نادرا آفس میں ایجنٹ کے طور پر کام کرتا تھا اور لوگوں سے زیادہ پیسے لیکر جعلی شناختی بناکر فراہم کرتا تھا۔تاہم زیر حراست ملازم اور نادرا افسران کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے

 

Share this article

Leave a comment