Friday, 20 September 2024


کراچی شہر میں دودھ کی مجموعی طلب ایک لاکھ 40 ہزار من ہے

ایمز ٹی وی(کراچی) دودھ کی قیمت میں4 روپے کا اضافہ کر دیا گیاہے۔ دودھ کی قیمت 71 روپے سے بڑھا کر 75 روپے کرنے کا اعلان کیا گیا ۔


کراچی میں پیداواری لاگت بڑھنے سے دودھ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔جبکہ اگلے ماہ قیمت میں 8 روپے فی کلو اضافہ کردیا جائے گا۔ڈیری فارمرز کے نمائندے شاکر گجر نے کہا کہ پیداواری لاگت بڑھنے سے ڈیری فارمرز کاروبار چھوڑ رہے ہیں۔ شہر کی مجموعی طلب ایک لاکھ 40 ہزار من ہے۔

Share this article

Leave a comment