Friday, 20 September 2024


حلف نہ لینے پرمرحوم گورنر نے کس راز سے پرد اٹھا یا؟

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ کے سابق گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی مرحوم اور سابق صدر ریٹائرڈ پرویز مشرف کے درمیان پی سی او کے تحت حلف لینے کے حوالے سے جو مکالمہ ہوا تھا، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے بات کرتے ہوئے ملکی تاریخ کے اہم ترین رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

سعید الزماں صدیقی نے بتایا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے میری پہلی ملاقات چودہ اکتوبر سال انیس سو نناوے کو ہوئی تھی، میں نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے جن حالات مین بھی اقتدار سنبھالا ہے، کیا آپ دستور کی پابندی کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہاں جہاں تک ممکن ہوا میں دستور کی پابندی کروں گا۔

پچیس جنوری کو میں وزیراعظم ہاؤس گیا تو جنرل صاحب نے کہا کہ ہم پی سی او کے تحت ججز کے حلف لینا چاہتے ہیں، جس پر میں نے ان کو یاد دلایا کہ آپ نے تو یہ وعدہ کیا تھا کہ عدالتیں اسی طرح دستور کے مطابق کام کرتی رہیں گی، تو پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کیونکہ ہمیں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ ججز سے پی سی او کے تحت حلف لینا ضروری ہے۔

جس پر میں ان کو صاف منع کردیا کہ میں پی سی او کے تحت حلف نہیں لوں گا، اسی روز رات نو بجے کے بعد تین جنرلز میری رہائش گاہ پرمجھ سے ملنے آئے،انہوں کہا کہ آپ کا حلف لینے سے انکار کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ یہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا جارہا ہے۔

کچھ ماہ بعد ایک اور جنرل میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ نے کیا فیصلہ کیا، میں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے پر آج بھی قائم ہوں جو ججز حلف لینا چاہتے ہیں آپ ان سے بے شک لے لیں، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کا یہ پیغام ہے کہ آپ آج گیارہ بجے تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔

 

Share this article

Leave a comment