Friday, 20 September 2024


نوکیا لایا نیا فون صرف چائنا کے لئے

 

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) فن لینڈ کی اس کمپنی نے تین سال بعد جس اسمارٹ فون کو متعارف کرایا وہ صرف چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا یعنی پاکستان سمیت دیگر ممالک میں نوکیا فونز کے پرستار اس سے محروم رہیں گے۔

اگر آپ نوکیا کے نئے اسمارٹ فون کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اگلے ماہ یہ کمپنی ایک اور ڈیوائس دنیا کے سامنے پیش کرنے والی ہے۔جی ہاں یہ اعلان نوکیا نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے دوران کیا۔

نوکیا کی پوسٹ میں لکھا گیا ' نوکیا سکس چین میں آرہا ہے، مزید اعلان 26 فروری کو کیے جائیں گے'۔ خیال رہے کہ اگلے ماہ اسپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس نامی سالانہ ایونٹ کا انعقاد ہورہا ہے اور اس موقع پر نوکیا اپنا ایک اور اینڈرائیڈ اسمارٹ فون متعارف کرائے گی۔

ابھی یہ تو واضح نہیں کہ 26 فروری کو نوکیا کیسا اسمارٹ فون متعارف کرائے گی مگر نوکیا سکس درمیانے درجے کا فون ہے اور ان افراد کے لیے کشش نہیں رکھتا جو نوکیا کے کلاسیک ہارڈوئیر ڈیزائن پر مشتمل اینڈرائیڈ ڈیوائس کے منتظر ہیں۔

موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران ایل جی، سام سنگ اور دیگر متعدد کمپنیوں کی جانب سے بھی اسمارٹ فونز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

 

Share this article

Leave a comment