Saturday, 21 September 2024


وزیراعلیٰ سندھ کا موبائل مارکیٹ پرکریک ڈاﺅن کا نوٹس

 

ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹریٹ کرائمز پر اہم اجلاس ہوا ہے۔ اجلاس میں کراچی کیلئے مزید 10 ہزارپولیس اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکینڈ ہیند موبائل مارکیٹ میں بھی کریک ڈاﺅن کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں اسٹریٹ کرائمزمیں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاﺅن کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔اجلاس میں چیف سیکریٹری،آئی جی سندھ،سی پی ایل سی چیف،ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگرحکام کی شرکت ۔
سی پی ایل سی چیف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وارداتیں صبح اوررات مارکیٹ بندہونے کے بعدزیادہ ہوتی ہیں۔
سید مراد علی شاہ نے اجلاس میں اعلیٰ حکام کی کلاس لیتے ہوئے کہا کہ آج صبح اسٹریٹ کرائمز کااجلاس طلب کرنے سے اندازہ لگائیں کتنا پریشان ہوں، شہر میں اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے مطمئن نہیں ہوں۔
وزیراعلیٰ اجلاس میں پریشان دکھائی دیئے اور ڈرگ مافیا کیخلاف آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز پر کنٹرول پانے کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریٹ کرائمز کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے گا ۔
 

 

Share this article

Leave a comment