Friday, 20 September 2024


امداد پتافی کی معافی مسترد

 

ایمزٹی وی(کراچی)پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی نے مسلم لیگ فنکشنل کی رکن نصرت سحر عباسی کے خلاف توہین آمیز کلمات ادا کرنے پر معافی مانگ لی تاہم خاتون رکن نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا ۔ خاتون رکن نے امداد پتافی کی پارٹی اور اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ امداد پتافی کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ اپنے الفاظ پرمیں نصرت سحر عباسی سے سوری کرتاہوں چیمبرکوئی بری جگہ نہیں پیر کو اسمبلی میں بھی معافی مانگوں گا۔
 
 
امداد پتافی کی جانب سے معافی مانگے جانے پر نصرت سحر عباسی نے کہا بےنظیربھٹوخواتین کی عزت وآبروکی بات کرتی رہیں لیکن اسمبلی کے مقدس فلور پر مجھ سے بدکلامی کی گئی ایک دن بے عزت کرکے اگلے دن معافی مانگناکوئی طریقہ نہیں، کسی صورت امداد پتافی کو معاف نہیں کروں گی۔ پیپلزپارٹی کی قیادتامداد پتافی سے استعفیٰ لے اور ان کی اسمبلی رکنیت معطل کی جائے۔
 
معافی نہ ملنے پر امداد پتافی نے کہا کہ نصرت سحر سے معافی مانگنے کےلئے ان کے گھرچلاجاؤں گا جس پر خاتون رکن اسمبلی نے کہا اگر معافی ہی مانگنی تھی کل اسمبلی میں مانگنی چاہیے تھی میڈیانے دباؤڈالاتو وہ معافی مانگناچاہتے ہیں لیکن میں انہیں ہر فورم پر چیلنج کروں گی۔ تمام خواتین سے کہتی ہوں کہ میں نائلہ رند نہیں بنوں گی آج معافی مانگیں گے کل پھروہی بدتمیزی کریں گے، میں ان کیخلاف قانونی کارروائی کروں گی کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ قانون اس بارے میں کیا کہتا ہے۔
 
امداد پتافی نے کہا کہ نصرت سحر عباسی میری بہن ہیں جس پر نصرت سحر عباسی نے کہا خدا کیلئے ایسے لوگوں کے مائنڈ سیٹ کو سمجھیں ان پر پارٹی کا پریشر آیا ہے تو یہ اس وقت مجبور ہیں ان کا لہجہ اور انداز شرمندگی والا نہیں ہے ہمیں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔

 

Share this article

Leave a comment