Saturday, 21 September 2024


دھماکہ میرے ہی گھر میں ہوا

 

ایمز ٹی وی(جدہ) گزشتہ دنوں جدہ کے علاقے الحضرات میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف ایک آپریشن کیا۔
دہشت گرد ایک کرائے کے گھر میں رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ان دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس گھر کے مالک عبداللہ القسیم العصیری نے ’’اس دہشت گرد کی داڑھی اور اچھے روئیے کی وجہ سے مجھے شک ہی نہیں ہوا کہ وہ دہشت گرد ہے۔ اس نے میرا گھر دیکھا اور کرائے پر حاصل کرنے کی بات کی۔ اس نے بتایا کہ وہ یہ گھر اپنی دوسری بیوی کے لیے لے رہا ہے۔ میں نے اسے 6ماہ کا کرایہ پیشگی دینے کو کہا جس پر وہ رضامند ہو گیا۔ وہ کرائے کا معاہدہ کرنے سے ہچکچا رہا تھا تاہم میرے اصرار پر وہ میرے ساتھ آفس گیا اور ہم نے باقاعدہ معاہدہ کر لیا۔‘‘
عبداللہ القسیم نے مزید بتایا کہ ’’دو ماہ سے وہ میرے گھر میں کرائے پر ایک خاتون کے ساتھ رہ رہا تھا لیکن اس دوران میں نے کبھی کوئی مشکوک چیز نہیں دیکھی۔ اس کی بیوی ہمیشہ پورے برقعے میں نظر آئی۔ اس نے ہاتھوں پر دستانے اور پیروں میں جرابیں تک پہن رکھی ہوتی تھیں۔ میں گھر کی قریبی مسجد میں ہی فجر کی نماز ادا کرتا تھا۔ واقعے کے روز میں معمول سے زیادہ دیر تک مسجد میں بیٹھا رہا۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے میرے گھر میں آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلہ شروع ہو گیا۔ میں مسجد سے باہر نکلنے لگا تو فورسز نے مجھے واپس مسجد میں پناہ لینے کی ہدایت کر دی۔
میں نے اپنے ایک ہمسائے کا فون لے کر اپنے گھر والوں کو اطلاع دی کہ میں محفوظ ہوں۔ فون پر ہی میں نے واقعے کی خبر پڑھی اور تصاویر دیکھیں جس سے مجھے معلوم ہوا کہ یہ دھماکہ میرے ہی کرائے پر دیئے ہوئے گھر میں ہوا تھا

 

Share this article

Leave a comment