Saturday, 21 September 2024


اسپتال میں ڈالیسیز وارڈ کا افتتاح

 

ایمز ٹی وی(صحت) فنکشنل مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سابق وزیر امام الدین شوقین نے ضلع کے بڑے الحاج سلیمان روشن اسپتال میں ڈالیسیز وارڈ کا افتتاح کیا جس میں جدید مشینری نصب کی گئیں ہیں جسکی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلد مزید دو مشین اور بیڈ بھی نصب کریں گے۔ ڈالیسیز ایک مہنگا علاج غریب اور مستحق مریض اور انکے ورثاء کراچی اور حیدرآباد علاج کرواتے تھے، ہم ٹنڈوآدم میں یہ سہولت فراہم کررہے ہیں ۔ ڈالیسز کی فیس بھی نصف کی ہے جبکہ غریب اور مستحق افرادکا علاج دیگر امراض کی طرح مفت کیا جائیگا اسکے بعد ٹنڈوآدم میں جلد ہی کیٹل فارم اور انجینئرنگ کالج کا قیام بھی کیا جائیگا۔ میری ذاتی خواہش ہے کہ ٹنڈوآدم کی عوام کوتمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا سکوں اور خوبصورت جدید شہروں میں ہمارا شہر بھی شمار ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت سے اجازت لے لی گئی ہے، صفائی کے عملے میں بھرتی کریں گے تاکہ صحت وصفائی کی صورتحال کو بہتر بناسکیں، چیئرمین میونسپل کمیٹی اور کونسلرز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اس کے باوجود کہ وسائل کم مسائل زیادہ ہیں۔ ماضی میں صفائی کے عملے میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر پڑھے لکھے مسلمان نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا تھا، ملازمین کی بڑی تعداد بغیر ڈیوٹی کے پابندی سے ہر ماہ تنخواہ وصول کررہے ہیں اور صفائی کرنے والا عملہ کم ہونے کی وجہ سے عوام کو صفائی کی سہولیات کی فراہمی میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ نئی بھرتی میں صرف اور صرف سینٹری ورکرز کو ہی ملازمت دی جائیگی تاکہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جاسکے۔

 

Share this article

Leave a comment