Friday, 20 September 2024


سعودی عرب کی 30 ملین کی آبادی کا تقریباً ایک تہائی غیر ملکیوں پر مشتمل

 

 
ایمز ٹی وی(ریاض) سعودی عرب نے غیر ملکیوں کے ترسیلات زر پر کوئی فیس لاگو نہ کرنے کا واضح اعلان کر دیا ہے جس کے باعث غیر ملکی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
’میں اپنی بیٹی کی شادی کی تیاری کررہا تھا تو اس نے آکر کہا۔۔۔‘جدہ میں گزشتہ روز خود کش دھماکے میں مارے جانے والے دہشتگردوں کا مالک مکان سامنے آگیا، انہوں نے ایسا کیا کہا تھا کہ فوری گھر میں رکھ لیا؟ جان کر سعودی پولیس بھی شدید پریشان ہوگئی
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی جانب سے ترسیلات زر پر کوئی فیس لاگو نہیں ہو گی جبکہ اس سے قبل مملکت کی مشاورت شوریٰ کونسل نے عندیہ دیا تھا کہ وہ غیر ملکیوں کی ترسیلات زر پر 6 فیصد فیس لاگو کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے۔
وزارت خزانہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ ”سعوی عرب عالمی معیار پر پورا اترنے کیلئے مملکت کے اندر اور باہر سرمائے کی آزادانہ نقل و حرکت کے اصول پر کاربند ہے۔“
’اب جو بھی یہ کام کرتا نظر آیا پکڑ کر سیدھا جیل بھیجیں گے‘ سعودی حکومت نے واضح اعلان کردیا، جان کر بہت سے غیر ملکی شدید پریشان ہوجائیں گے
سعودی عرب کی 30 ملین کی آبادی کا تقریباً ایک تہائی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے اور ان میں سے بہت سے افراد ٹیکس نہ ہونے اور اپنے ممالک کی نسبت زیادہ منافع کے باعث یہاں موجود ہیں۔
مملک کو اس وقت تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث بجٹ کے معاملے میں دباﺅ کا سامنا جس کے باعث گزشتہ سال ریفارمز پلان کا اعلان بھی کیا گیا جس میں غیر ملکی کارکنوں پر انکم ٹیکس عائد کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔
شوریٰ کونسل کی جانب سے منظور ہونے والی تجاویز کو ہمیشہ ہی لاگو نہیں کیا جاتا اور مملکت کے مرکزی بینک، گورنر اور وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ منافع اور ترسیلات زر پر انکم ٹیکس لاﺅ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

 

Share this article

Leave a comment