Saturday, 21 September 2024


’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘ کی پہلی انٹری

 

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی نئی ایڈونچر ڈرامہ فلم ’کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ہدایتکار گائے ریٹچی کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز جنگجو نوجوان پر مبنی ہے جو چٹان میں دھنسی ایک طلسماتی تلوار کو بزورِ بازو کھینچ نکالتا ہے اور پھر ایسے ایسے کارنامے انجام دیتا ہے کہ بادشاہ، اور رعایا سمیت تمام سلطنت حیران رہ جاتی ہے۔
اسٹیو کلارک، جوبی ہیرولڈ اور ٹوری ٹنل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار ہالی اوڈ اداکار و پروڈیوسر چارلی ہننام نبھا رہے ہیں۔
جن کے علاوہ اینا بیل ویلیس، اینڈریئن گیلن، کیٹی مارگریٹ، جیوڈ لاء، ٹام وو، ایلن پاؤل اور مشہورِ زمانہ فٹ بالر اسٹار ڈیوڈ بیکھم بھی جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔
102ملین ڈالر لاگت سے تیارہونیوالی ایکشن، ایڈونچر اور ڈرامے کا مکس تڑکا لِئے یہ سنسنی خیز فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 24مارچ کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment