ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک ) ہندوستانی اخبارکے مطابق نئی دہلی کے جنوبی علاقے میں واقع ہولی چائلڈ اوگزیلیم (Holy Child Auxilium) اسکول پر جمعہ کو حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد اسکول آنے والے طالب علموں کو واپس گھر بھیج کر اسکول میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔دہلی پولیس کمشنر بی ایس باسی نے اسے چوری کا واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ واقعہ لوٹ مار کا ہی لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔پولیس کی جانب سے ابھی حملہ آوروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم بتایا گیا ہے کہ حملہ آور 3 یا 4 تھے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزمان ماسک پہنے ہوئے تھے۔پولیس کے مطابق اسکول پرنسپل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور وہاں سے 8 ہزار کی رقم غائب ہے۔پولیس کے سینیئر افسران، فرانزک آفیشلز اور کرائم ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔جبکہ وسانت وہار پولیس اسٹیشن میں اس واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ہندوستان میں عیسائی مشنری ادارے پر حملے کا یہ چھٹا واقعہ ہے۔حملے پر دہلی سمیت ہندوستان میں موجود عیسائی غم و غصے کا شکار ہیں جبکہ عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں حملہ آوروں نے ایک مشنری اسکول پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی اور دفتر میں موجود رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
- 13/02/2015
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1714 K2_VIEWS
Leave a comment