Saturday, 21 September 2024


جا معہ کرا چی میں "یومِ مصطفی "کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم / کراچی )جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہاکہ پوری مسلم اُمہ کی ترقی اور تمام مسائل کا حل سیرت طیبہ میں ہے۔ عصر حاضر میں مسلم اُمہ کودرپیش مسائل اور چیلنجز کامقابلہ حضور ؐ کی سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کئے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ حقوق العباد اور اسلامی تعلیمات سے معاشرے کو مہمیز کرنا ہوگا۔رسول اکرمؐ کی زندگی قرآن کریم کا عملی نمونہ تھی جو ہمارے لئے کامیابی کا ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے مشیر امور طلبہ کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے پارکنگ گرائونڈ میں منعقدہ ’’یوم مصطفی ؐ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی، ڈاکٹر غزل خواجہ، ڈاکٹر زاہد علی زاہدی،قاضی احمد نورانی موجود تھےاس موقع پرمولانا احمد اقبال رضوی نے کہا کہ رسول اکرم ؐ وہ ہستی ہیں کہ جن کے وسیلے سے اللہ نے اخلاق کو کمال عطاکیا۔اسلام تلوار اور شدت پسندی سے نہیں پھیلا بلکہ اسلام رسول اکرمؐ کے کامل اخلاق سے پھیلا ہے ،اسلام کی اعلیٰ تعلیمات کی وجہ سے پھیلا ہےلیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتاہے عصر حاضر میں ہم نے رسول اکرمؐ کے اخلاق کو اپنانے کے بجائے دوسروں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں

 

Share this article

Leave a comment