Saturday, 21 September 2024


ایف آئی اے کی لاہور میں کارروائی، غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینجز پکڑ لیں۔

 

ایمز ٹی وی (پنجاب)ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کر کے ایک مکان میں قائم گیارہ غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینجز پکڑ لیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کارروائی ملتان روڈ کے علاقے گلشن پارک میں کی گئی،غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینجز چلانے والے چار افراد عثمان، اقبال افضل، شہزاد اور مشتاق کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 6 لیپ ٹاپ، دو ہزار موبائل سمز اور 12 انٹرنیٹ فور جی ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں، ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment