ایمز ٹی وی(پاکپتن) انٹرنیٹ پر دوستی، چینی لڑکی پاکستانی لڑکے سے محبت میں پاکپتن پہنچ گئی، اسلام قبول کرلیا۔
گاﺅں عالم ڈھڈی کے محمد شفیق کی چائنہ کی لڑکی ”لی ٹنگ پنگ“ سے انٹر نیٹ پر دوستی ہوئی جو شفیق سے شادی کرنے کیلئے پاکپتن پہنچ گئی۔ اس نے معروف قانون دان محمد اکرم خان ڈھڈی ایڈووکیٹ کے چیمبر میں اسلام قبول کر نے کے بعد نام تبدیل کر کے اسلامی نام عائشہ رکھ لیا۔ جس کے بعد لڑکی نے شفیق سے کورٹ میرج کر لی