Saturday, 21 September 2024


’’شریفوں سے ڈرتا ہوں، بدمعاشوں سے نہیں‘‘، پاکستانی ڈرامہ نے دھوم مچا دی

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)نئے پاکستانی ڈرامے ’خان‘ نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ اپنی طرف کرالی ہے، جس کا انٹر نیٹ پر پہلا ٹریلر ’ہٹ‘ ہوگیا، ’خان‘ کے ڈائیلاگ نے ایک دلچسپ بحث بھی چھیڑ دی ہے۔

اس ٹریلر کا یہ جملہ کہ ’’شریفوں سے ڈرتا ہوں، بدمعاشوں سے نہیں‘‘،بڑا معنی خیز ہے۔ یہ شریف کون ہیں، خان کون ہے؟ کیا یہ عمران خان ہے؟ یا سلمان خان؟ بڑی تعداد میں لوگ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا ’خان‘ کسی پاکستانی سیاسی کردار پر بنا ڈراما ہے؟ دیکھیں اس گرما گرم خبر کا ’دی اینڈ‘ کیسے ہوتا ہے؟ کب یہ جواب ملتا ہے کہ ’خان‘ کون ہے؟

 

Share this article

Leave a comment