Saturday, 21 September 2024


اسکولوں کے سربراہان کو وارننگ جاری

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم /فیصل آباد) تعلیمی سیشن اختتام کے قریب ہونے کے باوجود فیصل آباد کے اکثر سرکاری اسکولز کے سربراہان تاحال نرسری کلاسز کے بچوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کرسکے جس سے طالب علموں کا ریکارڈ آن لائن نہ ہو سکا ۔

 

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولز میں زیرتعلیم پرائمری کلاسز کے طلبہ کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا پلان بنایا گیا تھا جس کیلئے ستمبر 2016 میں سرکاری اسکولز کی نرسری کلاسز میں داخل طلبہ کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا تھا جس میں طلبہ کے نام ، ولدیت کے علاوہ والے کے شناختی کارڈ سمیت تمام معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ لیکن تعلیمی سیشن اختتام کے قریب ہونے کے باوجود اکثر اسکولز کے سربراہان تاحال نرسری کلاسز کے بچوں کا ریکارڈ فراہم نہیں کرسکے۔ جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران سیکنڈری اور ایلیمنٹری کی طرف سے اسکولز سربراہان کو وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ جلد ریکارڈ بھجوایا جائے ۔

 

 

Share this article

Leave a comment