Saturday, 21 September 2024


بحرین کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت

 

ایمزٹی وی(تجارت/ اسلام آباد)پاکستان نے مسلم ملک بحرین کو سی پیک منصوبے میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بحرین کے گزشتہ تین سالوں سے بہترین تعلقات ہیں ،بحرین کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ۔
بحرین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بحرین کے سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ،بحرین نے حال ہی میں پاکستان کو یونیورسٹی کا تحفہ دیا ،پاکستان اور بحرین تعلیم کے شعبے میں بھی تعاون کر رہے ہیں ۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ پاک بحرین مشترکہ بزنس کونسل کے جلد قیام پر اتفاق ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سمجھوتوں کے معاہدے موجود ہیں ۔

 

Share this article

Leave a comment