Sunday, 22 September 2024


آئی جی پولیس سے 20فروری تک جواب طلب

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور ہائیکورٹ نے سفید وردی والے ٹریفک اہلکاروں کو آئی جی پولیس پنجاب کے ماتحت کرنے سے روکتے ہوئے آئی جی پولیس سے تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔
جسٹس شجاعت علی خان نے یہ عبوری حکم ٹریفک اہلکار مقبول شاہ کی درخواست پر جاری کیا، درخواست گزار کی طرف سے طلعت فاروق شیخ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ آئی جی پولیس نے ایک سٹینڈنگ حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ٹریفک اہلکاروں کو آئی جی پولیس کے ماتحت کیا گیا ہے جو غیرقانونی اقدام ہے،
1994ءمیں صوبائی کابینہ نے ٹریفک اہلکاروں کا محکمہ الگ کردیا تھا، آئی جی پولیس صوبائی کابینہ کو بائی پاس نہیں کر سکتے، ٹریفک اہلکاروں کو آئی جی پولیس کے ماتحت کرنا قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے اور ٹریفک اہلکاروں کی پالیسی بنانا آئی جی پولیس کے دائرہ کار میں نہیں آتا، سرکاری وکیل کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ اس معاملے پر عرضداشت آئی جی کے پاس زیر التواءہے جس پر ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا، عدالت نے تفصیلی دلائل سننے کے بعد ٹریفک اہلکاروں کو آئی جی پولیس کے ماتحت کرنے کے حکم نامے پر عملدرآمد روکتے ہوئے آئی جی پولیس سے 20فروری تک جواب طلب کر لیاہے۔

 

Share this article

Leave a comment