Saturday, 21 September 2024


آئی آرایس افسران کا مطالبہ حکومت نے ہار مان لی

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ان لینڈ ریونیو سروس افسران کے احتجاج کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے اور 4 روزہ ہڑتال کے بعد چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹرارشاد احمد کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا چارج بھی دے دیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے اس ضمن میں گزشتہ روزکو کیبنٹ سیکریٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن نمبر34/02/2017-E-I جاری کردیا گیا ہے جس میں چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر ارشاد احمد کو فوری طور پر تاحکم ثانی وفاقی سیکریٹری ریونیوڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات 9 فروری کو وفاقی حکومت نے خلاف روایت پاکستان ایڈمنسٹریٹیوگروپ (سابق ڈی ایم جی)سے تعلق رکھنے والے وفاقی سیکریٹری خزانہ کو سیکریٹری ریونیوڈویژن کا بھی اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس پر ان لینڈریونیوسروس اور کسٹمزگروپ کوپاکستان ایڈمنسٹریٹیو گروپ کے ماتحت کیے جانے کے شبے پرآئی آرایس آفیسرزایسوسی ایشن نے جمعہ کوملک گیرہڑتال کر دی تھی اور ان لینڈسروس گروپ سے تعلق رکھنے والے چیئرمین ایف بی آر کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کا چارج دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا جو 4 روز کی ہڑتال کے بعد گزشتہ روز14 فروری کوتسلیم کرلیا گیا جب کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئی آرافسران کا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں ہڑتال میں کسٹمزگروپ کے افسران کے علاوہ ان لینڈریونیو سروس کے تمام ملازمین کی بھی شمولیت ہونے سے ہڑتال طول اختیارکرجانے اور ریونیووصولیوں کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا تھا۔
 

 

Share this article

Leave a comment