Friday, 20 September 2024


دہشتگردی کی حالیہ تناظرمیں یونیورسٹی انتظامیہ کے بروقت اقدامات

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /پشاور ) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے صدر ڈاکٹر جمیل احمد چترالی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے تناظر میں یونیورسٹی انتظامیہ بروقت اقدامات کرکے رہائشی طلباء و طالبات اور اساتذہ کوامن و امان کی ضمانت دے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد اور انتظامی افسران کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پیوٹا کے ارکان کابینہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
 
ڈاکٹر جمیل چترالی نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ انتظامی افسران اپنی ذمہ داریوں سےنظر چرا کے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں جبکہ کیمپس میں جا بجا غلاظت کے ڈھیر تعفن پھیلا رہے ہیں جبکہ یونیورسٹی اپنے گیٹس کی
موثرنگرانی اور بندش پر غورو خوض کرے۔
انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر محمد عابد کی بطور پرو وائس چانسلر تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور امید کی کہ وہ اپنی نگرانی میں پیوٹا کے پیٹرن ان چیف کی حیثیت سے اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
 
 
 
اس موقع پر وائس چانسلر کی ہدا یت پر فوراً ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کا مقصد سکیورٹی کی صورتحال کا فوری جائزہ لیکر وائس چانسلر آفس کو تحریری طور پر رپورٹ جمع کرا نے اور جامعہ کے مخصوص علاقوں میں دیواروں کی تعمیر فوراً شروع کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے صدر پیوٹا کو صفائی ‘سکیورٹی اور دیگر معاملات پر اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

 

Share this article

Leave a comment