Friday, 20 September 2024


مسافروں کو لانے کیلئے اختیارات کا استعمال

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) واقعی باکمال لوگوں کی لاجواب سروس ہے کیونکہ اس کا سارا عملہ ہی انوکھے کارنامے سر انجام دینے میں ماہر پایا جاتا ہے،
جب تمام لوگ کارنامے سر انجام دینے میں مصروف ہوں تو پائلٹ بھلا کیوں پیچھے رہیں! اسی لیے آج پی آئی اے میں پائے جانے والے ایک با کمال پائلٹ نے تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایسے طریقے سے مسافروں کو مدینہ منورہ کا سفر کرادیا کہ جان کر آپ بھی چکرا جائیں گے۔
پائلٹ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ اگر کسی جہاز میں نشستیں دستیاب ہوں تو وہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے دوسرے طیاروں کا انتظار کرنے والے مسافروں کو اپنے طیارے میں سوار کرا سکتا ہے۔ لیکن پی آئی اے کے پائلٹ کیپٹن انور نے طیارے میں نشستوں کی عدم دستیابی کے باوجود فضائی میزبانوں کیلئے مخصوص نشستوں پر مسافروں کو مدینہ منورہ کا سفر کرادیا۔
کپتان نے پی کے 743 پر مسافروں کو لانے کیلئے اختیارات استعمال کیے حالانکہ خاص تعداد سے زائد مسافروں کی جمپ سیٹ پر موجودگی خلاف قانون ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی گئی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

 

Share this article

Leave a comment