Saturday, 21 September 2024


پہلی بار خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر 500 ریال جرمانہ

ایمز ٹی وی(ریاض) سعودی پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر ملکیوں کو خبردار کر دیا گیا ہے کہ گمشدہ پاسپورٹ اور مقیم کارڈز (غیرملکیوں کیلئے) کی اطلاع 24 گھنٹے کے دوران متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو دیں، ورنہ 1000 ریال (تقریباً 28000 پاکستانی روپے)سے 3000 ریال (تقریباً 84000 پاکستانی روپے) جرمانے کے لئے تیار رہیں۔ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر ملکیوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ اپنے مقیم آئی ڈی کے ایکسپائر ہونے سے قبل وزارت داخلہ کی ویب سائٹ سے اس کی تجدید کروائیں۔ ایکسپائر مقیم کارڈ رکھنے والے کو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خدمات کی فراہمی بند کردی جائے گی۔ اس حکم کی پہلی بار خلاف ورزی کے مرتکب ہونے پر 500 ریال جرمانہ کیا جائے گا جبکہ بعدازاں یہ جرمانہ بڑھ جائے گا۔ مقیم کارڈ اقامتی لائسنس کا جدید متبادل ہے جس کا اطلاق دو سال قبل کیا گیا۔ یہ آئی ڈی پانچ سال کیلئے کارآمد ہوتا ہے اور اسے تجدید کے بعد بذریعہ ڈاک پہنچایاجاتا ہے۔ مقیم آئی ڈی رکھنے والوں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ دوران سفر اسے خود پر آویزاں رکھیں

Share this article

Leave a comment