Saturday, 21 September 2024


کالعدم تنظیموں کے 8دہشتگردوں کو ہلاک

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کے علاقے ملیر بکرا منڈی میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 8دہشتگردوں کو مار گرایا ۔
ملیر بکرا منڈی میں پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 8دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔
ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے کالعدم تنظیم کے امیر گل زادہ کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ سے 8دہشتگرد مارے گئے جن میں کالعدم تنظیم کاٹانک میں امیر گل زمان اور تاج محمد بھی شامل ہے جبکہ دیگر دہشگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی اور جنداللہ سے تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہلاک دہشتگردوں میں کالعدم جماعت الاحرار کا خودکش بمبار بھی شامل تھا تاہم دہشتگردوں کے قبضے سے لیپ ٹاپ ، دستی بم اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے اور ان کی لاشیں جناح ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوائی جا رہی ہیں

 

Share this article

Leave a comment