Monday, 23 September 2024


خوف کے دیوانوں کے لیے ’ڈیول ان دی ڈارک‘ کا ٹریلر جاری

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم ’ڈیول ان دی ڈارک‘ کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹم براؤن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 2ایسے بھائیوں کے گرد گھوم رہی ہے، جو شکار کرنے کیلئے جنگلات کارْخ کرتے ہیں اور وہاں ایک پراسرار مخلوق کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں ڈین پین، رابن ڈون، برائینا بکماسٹر، ڈینیل کڈمور، جیٹ کلائن اور ریبیکا ریچرٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ٹم براؤن اور بین گراہم کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم 7مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

 

 

Share this article

Leave a comment