Monday, 23 September 2024


لنڈسے لوہان اسکارف پہننے پرمشکوک قرار

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)اسلامی تعلیمات سے متاثر امریکی اداکارہ " لنڈسے لوہان "ہیڈ اسکارف پہننے پرلندن میں مشکوک ٹھہریں، ہیتھرو ایئرپورٹ پر امتیازی سلوک کرتے ہوئے اداکارہ کو روک لیا گیا۔ ایک مارننگ شو میں 30 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے انہیں ہیڈاسکارف پہنے دیکھ کر روکا۔انکا مزید کہنا تھا کہ پاسپورٹ چیک کرنے کے بعدکسٹم آفیسر نے اسکارف اتارنے پر بھی اصرار کیا۔ گلو کارہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ اسکارف پہننے والی خواتین کے ساتھ کیسا برا سلوک کیا جاتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment