Saturday, 21 September 2024


منگھو پیر میں پولیس کا آپریشن 20 مشتبہ افراد گرفتار

 

ایمز ٹی وی(مظفر گڑھ) مظفرگڑھ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ3 فرار ہوگئے۔ لاہور ، کراچی ، گوجرانوالہ ، ملتان ، اوکاڑہ سمیت کئی
شہروں میں سرچ آپریشن کے دوران 100سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ ، مختلف شہروں میں کارروائیاں تیز کر دی گئیں، سی ٹی ڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پرمظفرگڑھ کے علاقے پتی سلطان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پرچھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔
سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں6دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ3دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوا ، ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری طرف ملک کے مختلف شہروں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن رات بھر جاری رہا ۔
کراچی کے علاقے منگھو پیر میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔ لاہور میں رینجرز نے کومبنگ آپریشن کے دوران نشتر کالونی سے چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ۔ سیکورٹی اداروں نے گوجرانوالہ ، اوکاڑہ ، چنیوٹ ، ملتان سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سرچ آپریشن کئے جس میں سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment