Saturday, 21 September 2024


ادویات کی چوری کے متعدداسکینڈلزمنظرِعام پر

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد ) پولی کلینک اسلام آبادتقرریاں و تبادلے کئے گئے ۔ فارماسسٹ آمنہ بی بی کو اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈسن سے ہٹاکر ڈاکٹر جی ایم سولنگی کو تعینات کر دیا گیا ۔
 
پولی کلینک میں ادویات کی چوری کے متعدد اسکینڈلزسامنے آنے کے بعد فارماسسٹ آمنہ بی بی کو بطور اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر میڈسن تعینات کیا گیا تھا۔
 
جنھوں نے نہ صرف ادویات کی چوری کو روکا بلکہ ڈاکٹر کی تحریری ایڈوائس کے بغیر کسی کو بھی ادویات جاری نہیں کی جاتی تھیں ۔
اس ضمن میں ای ڈی پولی کلینک ڈاکٹر شاہد حنیف کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکشن کے مطابق ڈاکٹر اعجاز احمد کو پی بلاک ڈسپنسری سے پارلیمنٹ لاجز ڈسپنسری ، ڈاکٹر نوشین خالد کو اے بلا ک ڈسپنسری ، ڈاکٹر عمر نجم کو پارلیمنٹ لاجز ڈسپنسری سے شعبہ کارڈیالوجی ،ڈاکٹر حمید سومرو کو ایوننگ اوپی ڈی سے پارلیمنٹ لاجز
 
ڈسپنسری میں ایم او، ڈاکٹر معاز مبشر کو پارلیمنٹ لاجز ڈسپنسری سے گردوں کے شعبے میں اور ڈاکٹر مہوش کو نیورلوجی سے ایوننگ او پی ڈی میں تعینات کر دیا گیا ہے ۔
 
ای ڈی پولی کلینک ڈاکٹر شاہد حنیف نے کہا کہ فارماسسٹ آمنہ بی بی کی کارکردگی بہت اچھی ہے وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں گی صرف اتنی تبدیلی کی گئی ہے کہ فارمیسی میں مریضوں کو جو ادویات جاری ہوتی ہیں اْنہیں ڈاکٹر جی ایم سولنگی دیکھیں گے ۔
 

 

Share this article

Leave a comment