Sunday, 22 September 2024


اداروں میں کنٹریکٹ پر رکھے گئے تمام ملازمین فوری ہٹائے جائیں

 

ایمز ٹی وی (تجارت) سپریم کورٹ نے سندھ تھر کول اتھارٹی میں کنٹرکٹ پر رکھے گئے تمام ملازمین کو ہٹانے اور اتھارٹی کے جاری تمام منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کہتے ہیں تماشہ نہ لگائیں، گھر صاف کریں،عدالت مزید وقت نہیں دے گی۔
عدالت عظمی کے دو رکنی بنچ نے سندھ تھرکول اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر کرپٹ افراد کی تعیناتی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ اتھارٹی کے چیف انجینئر کو کنٹرکیٹ پر رکھا گیا ہے۔
جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کنٹریکٹ پر ملازمین کو نہ رکھنے کا عدالتی فیصلہ موجود ہے۔ اداروں میں کنٹریکٹ پر رکھے گئے تمام ملازمین فوری ہٹائے جائیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ تھرکول اتھارٹی کے چیئرمین کو وزیراعلی نے تعینات کیا ہے، جس عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی بورڈ کی موجودگی میں وزیراعلی کیسے تعیناتی کر سکتے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا آپ کی باتیں ہماری سمجھ سے بالاتر ہیں۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے کہا کہ اب تماشے لگانے بند کریں اور اپنے گھر کو صاف کریں۔عدالت مزید وقت نہیں دے سکتی کیس کی آئندہ سماعت کراچی رجسٹری میں ہوگی۔
 

 

Share this article

Leave a comment