Saturday, 21 September 2024


251 روپے میں اسمارٹ فون دینے کا دعوٰی

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے مضافاتی شہر نوئیڈا میں پولیس نے صرف 251 روپے میں اسمارٹ فون دینے کا دعوٰی کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق موہیت گوئیل نے یہ اعلان گذشتہ سال کیا تھا اور بعدازاں بہت سے لوگوں سے اسمارٹ فون بنانے والی اپنی کمپنی ”رنگنگ بیلز“ کی ڈسٹری بیوشن ایجنسیاں دینے کے نام پر ایڈوانس رقوم لے لیں لیکن مقررہ مدت میں اپنا وعدہ پورا نہ کر سکا۔
پولیس کے مطابق موہیت گوئیل کو بہت سے لوگوں کی طرف سے فراڈ کی شکایات پر گرفتار کیا گیا۔
 
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے تائیوان سے فون سیٹ درآمد کرکے بعض لوگوں کو فروخت بھی کئے لیکن ان کے خلاف شکایات کی بھرمار پر پتہ چلا کہ انہوں نے ملک میں کوئی مینوفیکچرنگ یونٹ سرے سے لگایا ہی نہیں تھا۔

 

Share this article

Leave a comment