Friday, 20 September 2024


غیر ملکی دہشت گرد امریکہ کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں

 

ایمز ٹی وی(واشنگٹن) امریکی صدر ٹرمپ نے جلد سے جلد میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے،ایف بی آئی پر کڑی نتقید کرتے ہوئے معلومات افشاکرنیوالوں کوتلاش کرنے کی ایف بی آئی کو ہدایت کی ہے۔
کنزویٹو پولیٹکل ایکشن کانگریس کی تقریب کی سالانہ تقریب سے خطاب میں انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ امریکی شہریوں کو ہمیشہ ترجیحی دیں گے اور سرحد پر’ایک عظیم دیوار‘ بنائی جائے گی۔
شرکا نے ’یو ایس اے، یو ایس اے‘ کے نعرے لگائے،انہوںنے کہا ہے کہ درحقیقت ہم اسے جلد شروع کر رہے ہیں،طے شدہ وقت سے پہلے، وقت سے بہت بہت پہلے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ دولتِ اسلامیہ کومکمل ختم کرنے کے منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں،غیر ملکی دہشت گرد امریکہ کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں ہوں گے اگر وہ امریکہ کے اندر آ ہی نہیں سکیں گے،مجھے سویڈن سے پیار ہے لیکن وہاں کے لوگ جانتے ہیں کہ میں ٹھیک ہوں، فرانس میں ہونے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اب پیرس نہیں رہا۔
انہوں نے ایک بار پھر سب سے پہلے امریکہ کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی تعاون، یعنی دوسرے ممالک کے ساتھ معاملات اچھی چیز ہے، یہ بہت اہم ہے لیکن عالمی ترانے جیسی کوئی چیز نہیں، نہ کوئی عالمی کرنسی یا عالمی پرچم ہے۔
دوسری جانب معلومات افشاکرنیوالوں کوتلاش کرنے کی ایف بی آئی کو ہدایت کی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ اہم معلومات میڈیاکودی جارہی ہے جوملکی نقصان کاباعث ہوسکتی ہیں،ایف بی آئی اپنے ہی ادار ے میں موجودایسے افرادکو بھی نہیں تلاش کرسکتی،ایف بی آئی حکومتی معاملات افشاکرنیوالوں کوروکنے میں مکمل ناکام ہے۔

 

Share this article

Leave a comment