Saturday, 21 September 2024


سندھ ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ امبر اقبال کونوکری سے نکال دیا

 

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ ہائی کورٹ نے عمر چھپانے اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے پر 2خواتین مجسٹریٹس کو نوکریوں سے نکال دیا ۔
سندھ ہائی کورٹ نے مجسٹریٹ امبر اقبال اور ماریہ جبار ڈوگرکو عمر چھپانے کا الزام ثابت ہونے کے بعد نوکریوں سے نکال باہر کیا ۔ مجسٹریٹ امبر اقبال شکار پور اور ماریہ جبار ڈوگر کراچی شرقی میں تعینات تھی ۔
دونوں نے اپنی تاریخ پیدائش میں ردوبدل کر کے نوکریاں حاصل کی تھیں اور کئی سالوں سے بطور مجسٹریٹ اپنے فرائض سر انجا م دے رہی تھیں تاہم اس حوالے سے انکوائری جاری تھی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دونوں خواتین نے نوکریاں حاصل کرنے کیلئے اپنی عمرکا دورانیہ کم کیا اور اس حوالے سے ریکارڈ میں ردوبدل کرایا

 

Share this article

Leave a comment