Sunday, 22 September 2024


محکمہ صحت کی جانب سے ادویات چھپانے کے معاملے کا نوٹس

 

ایمز ٹی وی( صحت /عمرکوٹ ) سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے کروڑوں روپے کی انسانی حیاتی بچانے والی میڈیکل ادویات عمرکوٹ کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں جو چھپا کر رکھی تھی جس کا انکشاف ہونے کے بعد ڈی ایچ او عمرکوٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو 24 گھنٹے میں اس کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی اطلاعات کے مطابق مارچ 2016میں سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے ان ادویات کی خریداری کیلئے ٹینڈر کروائے تھے اور یہ ادویات 15روز میں ٹھیکیدار کیلاش کو سول اسپتال کی انتظامیہ کو دینی تھی ،ٹھیکیدار نے دوائیوں کا تو انتظام کرلیا لیکن سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے مقرر مدت کے دوران ٹھیکیدار کی جانب سے یہ ادویات فراہم نہ کرنے پر ٹھیکیدار کیلاش کا ٹھیکہ مسترد کردیا اور سول اسپتال عمرکوٹ کی انتظامیہ نے زیادہ وقت گذرنے کی وجہ سے ٹھیکیدار سے یہ ادویات لینے سے انکار کردیا جس پر ٹھیکیدار نے یہ ادویات گڈز ٹرانسپورٹ کے گودام میں چھپا کر رکھی ہوئی تھی۔ علم میں آنے پرمحکمہ صحت عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر کرموں مل کرمانی نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر دو سینئر ڈاکٹروں تعلقہ ہیلتھ افسر ڈاکٹر مراد علی پنہور ڈاکٹر عبدالستار منگریو پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی بنائی یہ کمیٹی تحقیقات کر کے 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی دوسری جانب رابطہ کرنے پر سول اسپتال کے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ یہ گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈے والی میڈیکل ادویات ہمارے نام پر نہیں ہے یہ ادویات ٹھیکیدار کیلاش نامی شخص کے نام پر ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

 

 

Share this article

Leave a comment