ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے پاکستانی سپنر دانش کنیریا کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 4 وکٹیں لیکر یہ کارنامہ انجام دیا۔
اس کے ساتھ ہی ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 35ویں باﺅلر بن گئے ہیں، ایشون نے 46 میچز میں 261 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کنیریا نے 61 میچز میں 261 وکٹیں لے رکھی تھیں۔ ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔