Friday, 20 September 2024


سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری زیرِحراست

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب میں داخلے پر پابندی کے باوجود لاہور آنے والے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کوحراست میں لیکر کراچی روانہ کردیا گیا ۔
پولیس نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کو داتا دربار کے قریب سے حراست میں لیکر کراچی روانہ کر دیا ہے ۔ پنجاب حکومت نے ثروت اعجاز قادری پر پنجاب میں داخلے کے حوالے سے پابندی لگا رکھی ہے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ثروت اعجاز قادری کو فول پروف سیکیورٹی کے ساتھ لاہور ایئر پورٹ منتقل کیا گیا اور جہاز تک پولیس کے افسران انکے ہمراہ رہے ۔
یادرہے گزشتہ سال پاکستان سنی تحریک کے صدر ثروت اعجاز قادری کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی

 

Share this article

Leave a comment