Saturday, 21 September 2024


پی ایس ایل کی ٹرافیزلاہور پہنچ گئی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ سیز ٹو کا فائنل میچ لاہور میں کروانے کا حتمی اعلان کر دیا گیاہے اور اس حوالے سے دیگر انتظامات کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئیں ہیں ۔
 
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیز ن 2کے فائنل میچ کیلئے تمام تر شیلڈز اور ٹرافی بھی لاہور پہنچا دی گئی ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم کی تزین و آرائش کا کام بھی تیز کر دیاگیاہے
۔فائنل میچ کیلئے قذافی سٹیڈم کی سڑکوں کو بھی خوبصورت بنانے کے حوالے سے کام کاآغاز کر دیاگیاہے. ذرائع  کا کہناہے کہ جو غیر ملکی کمپنی دبئی میں تقاریب کا کام سرانجام دے رہی تھی وہی کمپنی لاہور میں فائنل میچ کے انتظامات بھی سنبھالے گی۔
 
دوسری جانب رانا ثنااللہ کا کہناتھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کیلئے فول پروس سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ،تمام تر ایجنسیاں مل کر سیکیورٹی کے امور انجام دیں گے ۔
 

 

Share this article

Leave a comment