Saturday, 21 September 2024


سی ٹی ڈی کی کارروائی زیر حراست افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

 

ایمز ٹی وی(لاہور) سی ٹی ڈی نے راولپنڈی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 2دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد بر آمد کر لیا۔
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے چکبیلی روڈ رالپنڈی میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران 2دہشتگردوں کو دھر لیا جن کی نشاندہی پر پولیس نے ان کی رہائش سے تلاشی لیتے ہوئے بارود،پرائما کارڈاور بال بیرنگ بھی برآمد کئے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتارملزمان کی شناخت غلام قاسم اور شہزاد احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

 

Share this article

Leave a comment