Saturday, 21 September 2024


ایران نے' نوروز' سے قبل پاکستانی کینو پر پابندی ختم کردی

 

ایمز ٹی وی(بزنس) ایران نے اپنے قومی تہوار ’نوروز‘ سے قبل پاکستانی کینو کی درآمد سے پابندی اٹھالی۔پابندی اٹھائے جانے کے حوالے سے وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ ’ایران کی جانب سے یہ رعایت ایرانی صدر حسن روحانی کی ای سی او کانفرنس میں متوقع شرکت سے پہلے دی گئی ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں تیزی سے پیشرفت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ’ایران میں پاکستانی کینو کی بے حد مانگ ہے اور ایران کے قومی تہوار جشن نوروز سے تین ہفتے قبل پاکستانی کینو سے پابندی اٹھانا خوش آئند ہے۔‘

وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی کینو کے برآمد کنندگان کو چاہیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائے، جبکہ افغانستان کی سرحد بند ہونے سے کینو کی تجارت پر جو اثر پڑا تھا ایران سے ملنے والی رعایت سے وہ کافی حد تک زائل ہوجائے گا۔

‘انہوں نے کہا کہ ’ایران و پاکستان دونوں ممالک کے مرکزی بینکوں کے درمیان بینکنگ تعلقات استوار کرنے کے معاہدے پر بھی جلد دستخط ہوجائیں گے، جس سے دوطرفہ تجارت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔‘وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا رواں سال مارچ کے آخر میں مشترکہ اقتصادی کانفرنس کی سربراہی کے لیے تہران کا دورہ بھی متوقع ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment