Saturday, 21 September 2024


امریکی افواج کے آپریشن میں عبدالسلام اخوند ہلاک

 

امز ٹی وی(کابل) امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈرملا عبدالسلام اخوند 7ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں،امریکی فوج اور طالبان کے ترجمان نے تصدیق کردی ہے۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ شمالی افغانستان میں فضائی کارروائی میں افغان طالبان کمانڈر ملا عبدالسلام اخوندسمیت7جنگجو مارے گئے ہیں،خصوصی آپریشن کے دوران متعدد جنگجوﺅں کو اب تک ٹھکانے لگایا جاچکا ہے۔ ترجمان امریکی فوج نے حملے کی تصدیق کردی ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کمانڈر ملا عبدالسلام اخوندکی موت کی تصدیق کردی ہے،ان کا کہنا ہے کہ کمانڈر ملا عبدالسلام اخوند قندوز کے صوبے میں امریکی افواج کے آپریشن میں مارے گئے ہیں،دشتی ضلع میں فضائی حملہ کے دوران نشان بنے ہیں۔
واضح رہے امریکی افواج کا شمالی افغانستان میں آپریشن جاری ہے جس میں درجنوں طالبان ہلاک ہوچکے ہیں

 

Share this article

Leave a comment