ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچوں میں ڈی آر ایس سسٹم کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث ایمپائروں کے غلط فیصلوں کا تناسب کم ہو گا اور میچ بھی انتہائی دلچسپ ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے پلے آف میچز کے دوران ڈی آر ایس سسٹم کا استعمال کیا جائے گا۔ اس سسٹم کے استعمال کے ساتھ دونوں ٹیموں کو ایک ایک ریویو لینے کا موقع دیا جائے گا
Another first from #HBLPSL. DRS to be used in the #HBLPSL playoff matches.
— Najam Sethi (@najamsethi) February 27, 2017
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں ایمپائرنگ کے معیار پر انتہائی تنقید کی گئی ہے اور خراب فیصلوں کے تسلسل کو دیکھتے ہوئے اہم میچوں کے دوران ڈی آر ایس کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی ٹیم خراب امپائرنگ کی بھینٹ نہ چڑھ جائے۔