Saturday, 21 September 2024


کورال انٹر چینج پراجیکٹ کی تکمیل

 

ایمز ٹی وی ( اسلام آباد)سی ڈی اے نے کورال انٹر چینج پراجیکٹ کی تعمیر مکمل کرلی ہے اور ای سی او سربراہ کانفرنس کے موقع پر اسے آج ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔ یہ پراجیکٹ ایک ارب ستر کروڑروپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔پراجیکٹ پر مئی 2016 میں کام شروع ہوا تھا اور اسے تقریباًنو ماہ میں مکمل کیا گیا ہے۔پراجیکٹ میں ایک فلائی اوور اور تین انڈر پاسز تعمیر کئے گئے ہیں۔سروس روڈ ایسٹ اور سروس روڈ ویسٹ کو ڈیڑھ ڈیڑھ کلو میٹر تعمیر کیا گیا ہے۔

انٹر چینج کی تعمیر سے یہ مصروف ترین چوک سگنل فری ہو جا ئے گا۔ سر براہ کانفرنس کی وی آئی پی موومنٹ انٹر چینج سے گزرے گی جس کے بعد اسے عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔ اسلام آباد جا نے اور ایئر پورٹ جانے والے دونوں لوپس پر جدید ایل ای ڈی لائٹس لگا دی گئی ہیں۔ کو رال انٹر چینج پر لینڈ سکیپنگ کر دی گئی ہے۔ نئے پودے لگا ئے گئے ہیں۔ لین مارکنگ بھی کی گئی ہے۔ پیر کی رات بھی سی ڈی اے کاعملہ کام کرتا رہا اور ممبر انجنئرنگ اسد محبوب کیانی کام کی نگرانی کرتے رہے ۔

 

پراجیکٹ ڈائریکٹر ممتاز حسین نے انہیں بریفنگ دی۔ کو رال چوک انٹر چینج کے بعد اب سی ڈی اے کھنہ پل انٹر چینج اور سوہان انٹر چینج پر کام شروع کرے گا جس کا کنٹریکٹ بھی کورال انٹر چینج تعمیر کرنے والی فرم زیڈ کے بی کو دیا گیا ہے۔ وی آئی پی روٹ کو خوبصورتی سے سجا یا گیا ہے۔ کانفنرنس کے شرکاء سر بر اہان کی قد آ ور تصاویر لگائی گئی ہیں۔ رکن ممالک کے قومی پرچم لگا ئے گئے ہیں۔ خیر مقدمی نعرے تحر یر کئے گئے ہیں۔ شاہراہ دستور تک پورا روٹ سجا دیا گیا ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment