Saturday, 21 September 2024


سیاسی پناہ کیلئے فیس بک اور میسینجر میں نیابوٹ متعارف

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی طالب علم نے فیس بک اور میسینجر چیٹ کیلئے بوٹ بنا ڈالا، جس سے برطانیہ، امریکا اور کینیڈا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی جا سکے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس بک میسینجر چیٹ بوٹ بنا لیا جس کی مدد سے پناہ گزین بر طانیہ، امریکا اور کینیڈا میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست د ے سکیں گے۔



جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹینفورڈ یو نیورسٹی کے طالبعلم جو شوا براﺅڈر نے پارکینگ فیس کے جرمانوں کو چیلنج کرنے والوں کے لئے فیس بک پر بنائے گئے بوٹ کو نئی شکل دی ہے جس کی مدد سے وکلاء سیاسی پناہ کے متلاشی در خواست گزاروں کے ذاتی کوائف وقت ضائع کئے بغیر اپنے دفتر میں ہی چیک کر سکیں گے۔



سیاسی پناہ کے متلاشی در خواست گزار اب فیس بک پر لاگ آن ہوں گے اور انہیں چند سوالوں کے جواب دینا ہوں گے، جس کے بعد انہیں سیاسی پناہ کی درخواست کا مکمل فارم بمعہ ہدایات بھیجا جائے گا، جو کہ ان درخواست گزاروں کو وکلاء اور غیر منافع بخش تنظیموں کو بھجوانا ہوگا، تاکہ وہ درخواست گزار کی طرف سے سیاسی پناہ کے لئے درخواست دائر کر سکیں۔

 

Share this article

Leave a comment