Friday, 20 September 2024


اسکول کی زمین کے نیچے چھپایا گیااسلحہ برآمد

 

ایمز ٹی وی(کراچی) رینجرز کی جانب سے نیوکراچی کے علاقے سیکٹرایف میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دہشت گردی کی نیت سے سکول کی زمین کے نیچے چھپایا گیااسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر نے چھپایا تھا۔برآمد کیے گئے اسلحے میں 4 ایل ایم جی، 2 آٹھ ایم ایم رائفل،ایک ڈبل فور،ٹرپل ٹورائفل ، دو 30 بور پستول، 2 سیون ایم ایم رائفل، 12 بور کی 5 رائفل اوردو 224 رائفل شامل ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment