Sunday, 22 September 2024


اپنے گھر کی دیوار پر 006 ش م لکھ کر مردم شماری کا آغاز کیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے ہاتھ سے رہائش گاہ پر نمبر لگا کر خانہ و مردم شماری کا آ غاز کیا۔ ملک بھر میں 19 سال بعد ہونے والی خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاﺅن میں مردم شماری کا عملہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر نمبر لگانے کیلئے گیا تو وزیراعلیٰ پنجاب نے خود اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل کر اپنے گھر کی دیوار پر 006 ش م لکھ کر مردم شماری کا آغاز کیا۔ملک بھر میں 19سال بعد خانہ و مردم شماری کا آغاز ہوگیا ہے جو 25مئی تک مکمل ہو گا

 

Share this article

Leave a comment