Saturday, 21 September 2024


جسٹس سعید الدین ناصردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

 

ایمز ٹی وی(حیدر آباد) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سعید الدین ناصردل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ سندھ ہائی کورٹ میں حیدر آباد بینچ کے جسٹس سعید الدین ناصر اچانک دل میں تکلیف ہونے کے بعد ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔انہیں کیس کی سماعت کے دوران آج اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعدفوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج انکا انتقال ہو گیا ۔ دل میں تکلیف کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کر نے کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی ۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ انہیں صبح 8بجے کے بعد ہسپتال لایا گیا تھا ۔وکلاءاور ججز کی بڑی تعداد سول ہسپتال کراچی کے باہر موجود ہے

 

Share this article

Leave a comment