Saturday, 21 September 2024


رونالڈینو کے ہمراہ دنیا کے نامی گرامی فٹبالرز ٹیم کی پاکستان آمد

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انگلینڈ کے سابق گول کیپر ڈیوڈ جیمز اور نیدرلینڈز کے سابق مڈ فیلڈر جارج بوٹینگ نے بھی برازیلی لیجنڈ رونالڈینو کے ساتھ پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے ۔
رونالڈینو کی قیادت میں دنیا کے نامی گرامی فٹبالرز کی ٹیم جولائی میں پاکستان کا دورہ کرے گی ۔
اس ٹیم میں انگلینڈ کے سابق گول کیپر اور پانچ سو سے زائد پریمیئر لیگ میچ کھیلنے والے ڈیوڈ جیمز کے ساتھ نیدرلینڈز کے مڈ فیلڈر جارج بوٹنگ کا بھی نام شامل ہے ۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ تمام نام فائنل ہوچکے ہیں ، مزید تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔
 

 

Share this article

Leave a comment