Saturday, 21 September 2024


فاروق ستار کو ابتدائی طور پر آرٹلری میدان تھانے منتقل کیا تھا

 

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گرفتاری کے بعد رہا کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہائی کے بعد رہا کیا گیا ۔
فارروق ستار کو اعلیٰ افسران کے حکم پر رہا کیا گیا ہے تاہم ان سے تحریری یقین دہانی لی گئی ہے کہ وہ انسداد دہشتگردوں عدالت میں پیش ہو کر اپنے خلا ف جاری مقدمات لڑیں گے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق فاروق ستار کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں 2 ڈی ایس پی اور 4 ایس ایچ اوز شامل تھے۔ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی کلاکوٹ زاہد حسین کررہے تھے جبکہ ڈی ایس پی چوہدری ارشاد حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
حراست میں لینے کے بعد فاروق ستار کو ابتدائی طور پر آرٹلری میدان تھانے منتقل کیا گیاتاہم بعد میں افسران بالا کی ہدایت پر تفتیش کے لیے کھارادر اور اس کے بعد چاکیواڑہ تھانے منتقل کیا گیا۔
فاروق ستارکو چاکیواڑہ تھانے منتقل کرنے کا مقصد یہ تھا تاکہ پارٹی کے رہنما اور کارکن لیاری نہ پہنچ سکیں اور تھانے کے باہر حالات قابو میں رہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے تحریری طور پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے

 

Share this article

Leave a comment