Friday, 20 September 2024


پرائم منسٹر یوتھ لون اسکیم کے تحت بلاسود قرضے کی فراہمی

 

ایمز ٹی وی ( تجارت)وزیراعظم یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے زیر تربیت طلباء و طالبات کی عملی تربیت کا جائزہ لینے کیلئے نیوٹیک کے سربراہ ذوالفقار احمد چیمہ نے مختلف تربیتی اداروں کا دورہ کیا. جس میں چناب کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لائٹ انجینئرنگ اینڈ سروس سینٹر، گوجرانوالہ ٹول ڈائیز اینڈ مولڈز سینٹر اور کرسچن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر گوجرانوالہ شامل ہیں۔ انہوں نے اداروں کی ورکشاپس اور لیبارٹریز کا دورہ کیا اور زیر تربیت نوجوانوں کی عملی تربیت کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے ٹریننگ اور ورکشاپس کے معیار اور انسٹرکٹر ز کی دلچسپی اور لگن کو سراہا ۔ انہوں نے انسٹرکٹرز اور زیرتربیت نوجوانوں سے بات چیت کی اور تربیتی امور کے بارے میں مختلف سوالات کئے ۔

انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ کورسز میں دلچسپی لیں اور اپنی استعداد بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان لگن کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کریں اور ہم ملازمت دلانے میں ان کی پوری مدد کریں گے۔

مزید برآں تربیت کے اختتام پر اگر کوئی لڑکا یا لڑکی اپنا بزنس شروع کرنا چاہے تو حکومت پرائم منسٹر یوتھ لون اسکیم کے تحت بلاسود قرضے بھی دے گی ۔

 

Share this article

Leave a comment