Saturday, 21 September 2024


پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے سندھ کے ڈائریکٹر کو ہدایات جاری

 

ایمز ٹی وی ( تجارت)پاک جاپان بزنس کونسل نے سندھ حکومت کو اسنارکل بطور عطیہ دینے کی پیشکش کی ہے اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونس کے صدر رانا عابد حسین نے کونسل کے چیئرمین محمد حسین اینوکی سے ابتدائی بات چیت کے بعد یہ اعلان کرتے ہوئے پاک جاپان بزنس کونسل سندھ کے ڈائریکٹر اشفاق احمد کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت سے رابطہ کرنے اور اسنارکل کی حوالگی کیلئے تفصیلات طے کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں .

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا عابد حسین نے کہا کہ ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہر میں صرف دو سے تین اسنارکل ہیں جبکہ شہر میں بلند و بالا عمارتوں کی اجازت دے کر عام لوگوں کی زندگیا ں خطرے میں ڈالی جارہی ہیں جو انتہائی افسوسناک بات ہے ، رانا عابد حسین نے کہا کہ وہ پاک جاپان بزنس کونسل کے پلیٹ فارم سے سندھ حکومت کو اسنارکل بطور عطیہ دینے کی پیشکش کررہے ہیں جس کی حوالگی کے لیے پی جے بی سی کے سندھ کے ڈائریکٹر اشفاق احمد کو ہدایا ت جاری کردی گئی ہیں . رانا عابد حسین نے کہا کہ تمام تفصیلات طے ہونے کے بعد چند ہفتوں میں اسنارکل کراچی پہنچائی جاسکتی ہے .

اس موقع پر پاک جاپان بزنس کونسل سندھ کے ڈائریکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ وہ فوری طور پر وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرکے اس اعلان سےآگاہ کریں گے اور اسنارکل حوالے کرنے کی تفصیلات طے کریں گے ۔

 

 

Share this article

Leave a comment