Friday, 20 September 2024


لیجنڈ اداکار محمدعلی کی 11ویں برسی

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پاکستان فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 11 برس بیت گئے۔
پاکستان کے معروف اداکارمحمد علی اپریل 1931 کو ہندوستان کے شہررام پور میں پیدا ہوئے لیکن قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ ہجرت کر کے حیدرآباد میں سکونت اختیار کی جب کہ اداکار کا تعلق مذہبی گھرانے سے تھا اوران کے والد سید مرشد علی مرحوم امام مسجد تھے اور یہی وجہ ہے کہ گھر والے فلمی دنیا میں قدم رکھنے پر شدید مخالف تھے ۔
خاندان کی مخالفت کے باوجو د محمد علی نے فنی سفر کا آغاز کیا اور ریڈیو پاکستان سے منسلک ہو گئے لیکن جلد ہی ان کی مسحور کن آواز نے انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے 1962 میں فِلم ‘چراغ جلتا رہا’ سے بطور ولن فلمی کریئر کا آغاز کیا تاہم بطور ہیرو ان کی پہلی معروف فلم ‘کنیز’ تھی جس پر انہیں بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔
لیجنڈری اداکار کو 1966 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ آگ کا دریا ‘‘ نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور وہ عروج حاصل کیا جو بہت کم اداکار اپنی زندگی میں دیکھ سکے ہیں ۔
 
محمدعلی کی شہرہ آفاق فلموں میں صاعقہ، وحشی، آس، آئینہ اور صورت، انسان اور آدمی سمیت حیدر علی شامل ہیں جب کہ اپنی جاندار اور رومانوی اداکاری کی بدولت انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا اور مجموعی طور پر بطور اداکار 450 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو، ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا۔
محمد علی کئی فلمی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں اور حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف میں انہوں نے تمغۂ امتیاز اور 1984 میں تمغۂ حسنِ کارکردگی کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
 
لیجنڈری اداکار 19 مارچ 2006 کو گردوں کے عارضے کے باعث لاہور میں انتقال کر گئے لیکن آج بھی لاکھوں مداح ان کی اداکاری کے دیوانے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment

comment1

  • Comment Link Kennuphold

    Kennuphold

    16/07/2017

    Doxycycline Online Canada No Prescription buy cialis Viagra Online Versand Info